Aaj TV - Life & Style

گوری سے شادی پر لارنس بشنوئی گینگ کی عامر خان کو دھمکی
انڈین فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کے بعد اب ایک اور سپر اسٹار عامر خان کو بھی لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے جان سے مارنے اور سبق سکھانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بشنوئی گینگ نے عامر خان کی گوری اسپرٹ  سے شادی کو لو جہاد کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس طرح کے کاموں کو اپنے ملک اور ثقافت کے خلاف سمجھتے ہیں اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اورآڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے جو ”ٹائسن بشنوئی اور ارجو بشنوئی“ نامی اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہے۔ اس اکاؤنٹ سے منسلک افراد نے خود کو جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

مبینہ پوسٹ میں عامر خان اور ان کی اہلیہ گوری اسپرٹ کی شادی پر اعتراض اٹھایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جو لوگ ہمارے ملک میں ہماری ثقافت کے خلاف لو جہاد کے نام پر ایسی چیزوں کو بڑھاوا دے رہے ہیں، ہم اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ جو لوگ اسٹار ہونے کے نام پر اس چیز کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، ہم انہیں خاموش کر دیں گے۔

مبینہ پیغام میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہم اپنے ملک کے لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ جو بھی ایسی چیزوں کو فروغ دے گا، ہم اسے اپنے ہی طریقے سے جواب دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  ممبئی پولیس کو ابھی تک عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کو اس مبینہ دھمکی کی اطلاع میڈیا سے فیس بک اور وائس نوٹ کے ذریعے بھی ملی ہے، پولیس اس کی تصدیق کر رہی ہے۔ عامر خان کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد اس معاملے میں مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔

یہ دھمکی آمیز پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عامر خان اور گوری اسپرٹ نے چند روز قبل ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ اس شادی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ اس سے پہلے بھی بولی ووڈ کی نامور شخصیات کو نشانہ بناتا رہا ہے، جن میں سب سے بڑا نام اداکار سلمان خان کا ہے۔ سلمان خان کو ماضی میں کالے ہرن کے شکار کے معاملے پر اسی گینگ کی طرف سے کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور ان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے۔

اس کے علاوہ یہ گینگ کئی نامور گلوکاروں اور تاجروں کو بھی بھتے اور دشمنی کی وجہ سے نشانہ بنا چکا ہے، جس کے بعد اب عامر خان کا نام بھی ان کے نشانے پر آ گیا ہے۔