Aaj TV - World

امریکا کی ایران پر مسلسل دسویں رات بمباری؛ تہران کی شدید نتائج کی دھمکی
امریکا اور ایران کے درمیان جاری شدید عسکری کشیدگی کے دوران امریکی فوج نے مسلسل دسویں رات بھی ایران کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔ تازہ ترین حملوں میں جزیرہ قشم، بندر عباس اور چاہ بہار میں شديد دھماکے سنے گئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی کمانڈر ان چیف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی ہے اور ان کا بنیادی مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ان تازہ ترین دھماکوں میں فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اس سے قبل مسلسل نویں رات کی بمباری کے دوران امریکی فورسز نے ایران میں میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جس میں ایرانی میڈیا کے مطابق تبریز، چاہ بہار، سیرک، ہرمزگان، بوشہر اور کونارک کے علاقے متاثر ہوئے تھے۔

جواب میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بھی کارروائیاں جاری رکھیں اور آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو تیل بردار ٹینکرز کو دھماکے سے اڑایا تھا۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اردن کے عقبہ ایئرپورٹ پر امریکی فضائیہ کے سی-17 اسٹریٹجک ٹرانسپورٹ اور پی-8 کمانڈ اینڈ کنٹرول طیاروں پر بیلسٹک میزائل داغے اور شام کے علاقے التنف میں دشمن کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا۔ برطانوی میری ٹائم کے مطابق عمان کے شمال مغرب میں بھی ایک جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

جنگ کی اس شدت کے درمیان امریکی فوج نے اپنے ایک اور اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی جو 18 جولائی کو عراق میں ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہوا تھا۔

پینٹاگون نے جمعے کے روز مارے جانے والے دو امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 25 سالہ لیفٹیننٹ ٹائلر جیمز فیہان اور 19 سالہ ازابیلا گونزالیز داعش کے خلاف مشن پر مامور تھے اور اس حملے میں ہلاک ہو گئے۔

دوسری طرف اس خونریز کشیدگی میں کمی لانے کے لیے بین الاقوامی ثالث ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں اور فریقین کو 10 روزہ جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کر دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تجویز کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان عارضی معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے کے راستے تلاش کرنا ہے۔

ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے ان امن کوششوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی ثالث ممالک کی تجاویز موصول ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

اسماعیل بقائی کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ثالث ممالک کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور جنگ یا مذاکرات میں سے کسی ایک کو واحد راستہ قرار دینا درست نہیں ہے، ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تاہم، سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ ترجمان نے امریکا کو سخت خبردار بھی کیا۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کی کسی بھی زمینی کارروائی کے انتظار میں ہے اور ایسی کسی بھی کوشش کی صورت میں امریکی فوج کو کرارا جواب دیا جائے گا، جبکہ جزیرہ خارگ پر قبضہ کرنے کی کسی بھی امریکی مہم جوئی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔