Aaj TV - Pakistan

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارشوں سے سیلاب، متعدد افراد جاں بحق اور زخمی
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں، چھتیں اور دیواریں گرنے اور سیلابی ریلوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ ”جاں بحق ہونے والے افراد میں 7 مرد، 8 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں“۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق، بارشوں اور فلش فلڈ سے اب تک 28 مکانات متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 6 گھر مکمل طور پر منہدم جبکہ 22 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

<raw-html>
</raw-html>

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر و اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، کرم اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ ”پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں، جبکہ صوبے کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں فی الحال پانی کی سطح اور بہاؤ معمول کے مطابق ہے“۔

پی ڈی ایم اے نے یہ بھی تنبیہ کی ہے کہ صوبے میں بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں، جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں بھی بارش کے دوران مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور2 بچے شامل ہیں۔

پنجاب میں بھی مون سون بارشوں کے باعث مختلف دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق صوبے میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 24 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث بالائی علاقوں میں مزید بارشوں سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں کی موجودہ صورتحال کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ اس وقت کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 17 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ کے مقام پر 2 لاکھ 95 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں بھی پانی کی آمد بڑھ رہی ہے، جہاں مرالہ کے مقام پر 1 لاکھ 28 ہزار کیوسک اور قادر آباد کے مقام پر 1 لاکھ 57 ہزار کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تاہم، چناب میں خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 52 ہزار کیوسک ہے اور وہاں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے برعکس دریائے راوی، ستلج اور جہلم میں فی الحال پانی کا بہاؤ نارمل ہے، جبکہ نالہ بئیں میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔

اس ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں“۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ”شہری موسم اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح کے لیے جانے سے بالکل گریز کریں“۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ”دریاؤں کی کراسنگ کے لیے معیاری بوٹس اور لائف جیکٹس کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے“۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ ”بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں کسی صورت بھی دریاؤں یا ندی نالوں میں نہانے کے لیے نہ جانے دیں“۔

دوسری جانب لنڈیکوتل میں بھی مون سون کے پیشِ نظر پاک افغان شاہراہ پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ”ریسکیو ٹیمیں 7 مختلف ہائی رسک مقامات پر ڈیوٹی پر موجود ہیں اور تمام ریسکیو اسٹیشنز اور ریفرل پوائنٹس پر عملے کو الرٹ رکھ دیا گیا ہے“۔

ریسکیو اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ”عوام ندی نالوں سے دور رہیں اور بچوں کو پانی کے قریب نہ جانے دیں“۔

ادھر پنجاب کے ضلع وزیرآباد اور گردونواح میں گزشتہ 36 گھنٹوں سے جاری وقفے وقفے کی بارش نے عام زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔

ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادر آباد بیراج کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 128,128 کیوسک جبکہ اخراج 108,078 کیوسک ہے، خانکی بیراج پر آمد 157,874 اور اخراج 152,024 کیوسک، جبکہ قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 157,725 اور اخراج 139,225 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خطرے کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں جن میں دریا کے کنارے آباد شہریوں کو اپنے مال مویشیوں سمیت فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔