Aaj TV - Life & Style

بڑھاپے سے بچانے والے انجیکشن نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی
بڑھاپے کے اثرات کم کرنے اور صحت و جوانی برقرار رکھنے کے دعوے کے ساتھ کیے جانے والے ایک متبادل علاج کے دوران نیویارک کے علاقے برونکس میں ایک 27 سالہ جوان خاتون کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو ایک ویلنس سینٹر میں آئی وی انجیکشن کے ذریعے ایک ایسا سیرم دیا گیا جسے اینٹی ایجنگ یعنی بڑھاپے کے خلاف علاج کے طور پر استعمال کیا گیا۔

نیویارک حکام نے اس واقعے کے بعد ڈاکٹر لوئس روخاس کو گرفتار کرلیا، جن پر بغیر لائسنس طبی پریکٹس کرنے اور لاپرواہی سے دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون ایلزبتھ بارون، برونکس کے علاقے کنگز برج میں واقع برشیت لائف اسٹائل سینٹر میں علاج کے لیے گئی تھیں۔ یہ مرکز ریورڈیل ایونیو پر واقع ہے اور یہاں متبادل اور ہولسٹک علاج کی خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کیا جاتا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق بارون کو ایک آئی وی سیرم  دیا جا رہا تھا جس میں NAD+ نامی مرکب شامل تھا۔ پلس این اے ڈی کو بعض اینٹی ایجنگ اور توانائی بڑھانے والے علاجوں میں استعمال کیا جاتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق بڑھاپے کو روکنے یا عمر بڑھانے کے حوالے سے اس کی افادیت کے سائنسی شواہد ابھی محدود ہیں۔

پولیس کے مطابق  انجیکشن لگتے ہی خاتون کی حالت بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گئیں۔ طبی عملے نے فوراً ایمرجنسی میں انہیں نیویارک پریسبائیٹیرین ایلن ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود خاتون کو نہیں بچایا جاسکا اور ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ علاج کرنے والا 55 سالہ لوئس روخاس کیبریرا امریکا میں طب کی پریکٹس کا لائسنس نہیں رکھتا تھا۔ حکام کے مطابق اس کے پاس ڈومینیکن ریپبلک میں میڈیکل لائسنس موجود ہے، لیکن نیویارک ریاست میں مریضوں کا علاج کرنے کی قانونی اجازت نہیں تھی۔ اس پر بغیر اجازت طبی پیشہ اختیار کرنے اور لاپرواہی سے دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تفتیش کے دوران ڈاکٹر لوئس روخاس نے بھی اعتراف کیا کہ وہ ریاست نیویارک میں طب کی پریکٹس کے لیے لائسنس یافتہ نہیں ہیں جبکہ حکام کے مطابق روخاس نے یہ بھی تسلیم کیا کہ نیویارک میں ان کے پاس موجود واحد پیشہ ورانہ لائسنس کاسمیٹولوجی سے متعلق ہے۔

پولیس نے روخاس پر بغیر اجازت پیشہ ورانہ طبی خدمات فراہم کرنے اور لاپرواہی سے خطرہ پیدا کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد انہیں عارضی طور پر رہا کر دیا، تاہم ان کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی شرط کے ساتھ تحقیقات مکمل ہونے تک وہ ملک سے باہر نہ جا سکیں۔

واقعے کے بعد متعلقہ طبی مرکز کو بند کر دیا گیا ہے۔ حکام اب پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ ایلزبتھ بارون کی موت کی حتمی وجہ معلوم کی جا سکے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اینٹی ایجنگ علاج، خاص طور پر انجیکشن یا سیرم تھراپی، ہمیشہ مستند اور لائسنس یافتہ طبی ماہرین کی نگرانی میں ہی کروانی چاہیے، کیونکہ ایسے علاجوں کے دعوے اور ان کی حقیقی طبی افادیت میں فرق ہو سکتا ہے۔

ایلزبتھ بارون کے اہلِ خانہ، دوستوں اور مقامی رہائشیوں نے اس واقعے پر گہرے غم و صدمے کا اظہار کیا ہے۔