Aaj TV - World

کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے، اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک فوجی تربیت، تعلیم، لاجسٹکس، فوجی معاونت اور مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دیں گے جب کہ فوجی اہلکاروں اور ماہرین کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی تفصیلات باضابطہ طور پر جاری کر دی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ 2023 میں طے پایا تھا، جسے اب کویتی حکومت نے سرکاری گزٹ میں شائع کیا ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک فوجی تربیت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کریں گے جب کہ مسلح افواج کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک لاجسٹکس اور فوجی معاونت میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

معاہدے کے مطابق فوجی اہلکاروں اور ماہرین کا تبادلہ کیا جائے گا جب کہ سائنسی و تکنیکی تعاون، فوجی انٹیلی جنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبوں میں بھی باہمی اشتراک کو فروغ دیا جائے گا۔

دونوں ممالک کھیلوں، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں میں بھی تبادلوں کو فروغ دیں گے اور مشترکہ سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے سالانہ منصوبے تیار کیے جائیں گے۔

معاہدے میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اس کے خاتمے کے بعد بھی خفیہ معلومات کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ کسی بھی اختلاف یا تنازعے کو باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا اور ایسے تنازعات کو عالمی عدالت یا کسی تیسرے فریق کی ثالثی کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق معاہدے میں دونوں ممالک کی باہمی تحریری رضامندی سے ترمیم کی جا سکتی ہے جب کہ فریقین میں سے کوئی بھی ملک 70 روز قبل تحریری اطلاع دے کر معاہدہ ختم کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان یہ دفاعی تعاون کا معاہدہ 11 جون 2023 کو کویت میں طے پایا تھا۔