Aaj TV - Business & Economy

پیٹرول اور ڈیزل کی آج کی قیمتیں
ملک بھر میں پیٹرول آج 335 روپے 18 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ سات دنوں میں حکومتِ پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 19 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 29 روپے 11 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اگر پورے ایک ہفتے کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے تو مجموعی طور پر پیٹرول 24 روپے 47 پیسے اور ڈیزل 60 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اس نئے نظام کے حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے 17 جولائی کو اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ”پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا، اوگرا روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر لگایا کرے گی“۔

حکومتی اعلان کے بعد 17 جولائی کو پیٹرول 5 روپے 44 پیسے جبکہ ڈیزل 31 روپے 5 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔

اس کے بعد 20 جولائی کو پیٹرول میں 35 پیسے کی معمولی کمی کی گئی تھی جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے مزید مہنگا ہوا تھا۔

پھر 21 جولائی سے 25 جولائی کے دوران مسلسل ہر روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ 21 جولائی کو پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے، 22 جولائی کو پیٹرول 6 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 83 پیسے، جبکہ 23 جولائی کو پیٹرول 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 62 پیسے مہنگا کیا گیا۔

حکام کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ اور امریکی و ایرانی کشیدگی کے سبب امپورٹ کاسٹ میں ہونے والے اضافے کو فوری طور پر مقامی قیمتوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔