Aaj TV - World

اسرائیل کی خفیہ یونٹ کا افسر ایران کے لیے جاسوسی کرنے پر گرفتار
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ فوجی یونٹ میں خدمات انجام دینے والے ایک سابق اسرائیلی شہری کو ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر کے اس کے خلاف عدالت میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں یہ ان متعدد اسرائیلی شہریوں میں شامل ہے جن پر ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات عائد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس، وزارتِ دفاع اور شِن بیٹ (داخلی سیکیورٹی ادارے) نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملزم پر 16 جولائی کو تل ابیب ڈسٹرکٹ کورٹ میں غیر ملکی ایجنٹ سے رابطہ رکھنے اور دشمن کے فائدے کے لیے اسے معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔

حکام کے مطابق تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنی لازمی فوجی سروس اور بعد ازاں ریزرو ڈیوٹی کے دوران ایک خفیہ فوجی یونٹ میں خدمات انجام دی تھیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ ایک ایسے شخص سے رابطے میں تھا جس نے خود کو ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹ ظاہر کیا تھا۔

بیان کے مطابق ایک موقع پر ملزم سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ ایک حاضر سروس فوجی کو ایرانی ایجنٹوں سے رابطہ کرانے کے لیے تیار کرے تاکہ مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے فرد جرم کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ملزم کو ابتدا میں اپنی سنجیدگی ثابت کرنے کے لیے دیواروں پر نعرے لکھنے اور آگ لگانے جیسے چھوٹے کام سونپے گئے تھے، تاہم اس نے مبینہ طور پر اس سے بڑے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے ٹیلی گرام کے ذریعے رابطے میں رہنے والے اپنے مبینہ ہینڈلرز سے کہا کہ میں یہاں ان چھوٹے کاموں کے لیے نہیں آیا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت کچھ جانتا ہوں، میں یہاں بڑے کاموں کے لیے آیا ہوں۔

چینل 12 کے مطابق معلومات کے بدلے بڑی رقم کی ادائیگی پر بھی بات چیت ہوئی تھی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ عملی طور پر آگے نہیں بڑھ سکا۔

اسرائیلی حکام نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ اس نے مبینہ طور پر کون سی معلومات ایرانی ایجنٹ کو فراہم کیں یا اسے کب گرفتار کیا گیا۔ حکام نے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ کس خفیہ فوجی یونٹ میں تعینات رہا تھا، کیونکہ اس یونٹ کی سرگرمیاں خفیہ رکھی جاتی ہیں۔

اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے اپنے بیان میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر شہریوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ دشمن ممالک کے غیر ملکی عناصر یا نامعلوم افراد سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ رکھیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران درجنوں اسرائیلی شہریوں، جن میں کئی فوجی اور ریزرو اہلکار بھی شامل ہیں، پر ایران کے لیے جاسوسی کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متعدد مقدمات میں ایرانی ایجنٹوں نے سوشل میڈیا، خصوصاً ٹیلی گرام، کے ذریعے رقم کی پیشکش کر کے لوگوں سے رابطے کیے۔

اسی ماہ کے آغاز میں اسرائیل کے ایک حاضر سروس فوجی کو ایران کے لیے جاسوسی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسے غیر ملکی ایجنٹ سے رابطہ رکھنے اور ایسی معلومات فراہم کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جو دشمن کے لیے فائدہ مند ہو سکتی تھیں۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر ایرانی ایجنٹ ابتدا میں لوگوں کو معمولی نوعیت کے کام، جیسے سرکاری یا عوامی مقامات کی ویڈیو بنانا یا توڑ پھوڑ کرنا، سونپتے ہیں اور بعد میں انہیں زیادہ سنگین، بعض اوقات پرتشدد سرگرمیوں کی طرف لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق ایسے مقدمات میں اضافے کے بعد شمالی اسرائیل کی ڈیمن جیل میں ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے ملزمان کے لیے ایک نیا ونگ بھی قائم کیا گیا ہے، جبکہ ان میں سے بیشتر مقدمات اب بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔