Aaj TV - Pakistan

پنجاب: زہریلی سویاں کھانے سے بچی جاں بحق، 36 افراد اسپتال منتقل
پنجاب کے علاقے روجھان میں زہریلی سویاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 37 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے۔ واقعے میں ایک بچی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ 36 متاثرین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

روجھان کی سانگھی بستی مٹھہ سنجرانی میں زہریلی سویاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 37 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین میں بچے، بزرگ، مرد اور خواتین شامل ہیں۔ واقعے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی، جبکہ 36 افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں انتہائی نگہداشت میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔