Aaj TV - Pakistan

آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شکست: 'یہ فارم 47 پلس کی کارروائی تھی': شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2024 کی طرح اس بار بھی ”فارم 47 پلس“ کی کارروائی کی گئی اور کشمیری عوام کے مینڈیٹ کو پامال کیا گیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیے ان حالات میں آزاد کشمیر کے انتخابات انتہائی اہم تھے، تاہم وفاق، پنجاب حکومت، الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ (ن) کے مبینہ گٹھ جوڑ کے ذریعے ان کی جماعت کو شکست دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنے سیاسی مفادات کے بجائے کشمیری عوام کے مفادات کو ترجیح دینی چاہیے تھی، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آخری مرحلے تک انتخابی نتائج اور مبینہ دھاندلی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

شرجیل میمن نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار ادارے کے بجائے مسلم لیگ (ن) کا سہولت کار بنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں ”فارم 47“ کی حکومت قائم کی گئی تھی اور آزاد کشمیر میں بھی اسی طرز پر ”فارم 47 پلس“ کی کارروائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز انتخابات کے نام پر مذاق کیا گیا۔ ان کے مطابق حلقہ ایل اے-27 میں بارش کا جواز بنا کر پولنگ ملتوی کر دی گئی، حالانکہ موسم صاف تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن پولنگ کا سامان بروقت پہنچانے میں ناکام رہا، اور اگر انتظامات نہیں کیے جا سکتے تھے تو قوم کو اس کی وجہ بتائی جانی چاہیے تھی۔

شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کے ایک کارکن کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، جبکہ پارٹی کے ایک رکن قومی اسمبلی پر بھی براہِ راست گولیاں چلائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے صدر پر بھی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے حملہ کیا، لیکن شکایات کے باوجود کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کا تقرر وفاقی حکومت کرتی ہے، اس لیے مقامی انتظامیہ وفاق کے زیر اثر تھی، جبکہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم بھی مکمل طور پر بے بس نظر آئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر کے صدر کو بھی مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

شرجیل میمن نے مزید الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے پہلے سے مہریں لگے بیلٹ پیپرز میڈیا کے سامنے پیش کیے، جبکہ دو روز قبل مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو بیلٹ پیپر فراہم کیے گئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لاہور اور سیالکوٹ میں کھلے عام بیلٹ پیپرز پر مہریں لگائی گئیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری یاسین نے بھی انتخابی عمل پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کو کمروں میں بند کرکے جعلی مہریں لگائی گئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کے باوجود سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

چوہدری یاسین کے مطابق تقریباً 40 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر 90 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جو غیر معمولی ٹرن آؤٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بھی اتنا زیادہ ووٹنگ تناسب کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کہا گیا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث مرحلہ وار انتخابات کرائے جائیں گے، لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا، جبکہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)، الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔