Aaj TV - Sports

جب سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم سے پہلے پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلی
کرکٹ کی دنیا میں ماسٹر بلاسٹر کے نام سے پہچانے جانے والے بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے اپنے بلے سے دنیا بھر کے باؤلرز کو ناکوں چنے چبوائے اور ایسے ریکارڈز قائم کیے جنہیں توڑنا انتہائی مشکل سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ان کے کیریئر کی تاریخ میں ایک ایسا دلچسپ واقعہ بھی شامل ہے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے بھارت کی قومی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کرنے سے تقریباً دو سال پہلے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کی تھی۔

یہ واقعہ سن 1987 کا ہے جب سچن ٹنڈولکر کی عمر محض 13 سال تھی اور وہ مقامی نوجوان کرکٹرز میں شامل تھے۔ اس وقت پاکستانی ٹیم بھارت کے دورے پر ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ایک نمائش میچ کھیل رہی تھی۔

40 اوورز پر مشتمل اس میچ میں جب دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان کے دو اہم کھلاڑی جاوید میانداد اور عبدالقادر میدان سے باہر چلے گئے تو فوری طور پر متبادل فیلڈرز کی ضرورت محسوس ہوئی۔

اس موقع پر پاکستان کے کپتان عمران خان نے کرکٹ کلب آف انڈیا کے نگراں ہیمنت کینکرے سے بات کی اور پوچھا کہ کیا انہیں متبادل فیلڈرز کے طور پر کچھ مقامی نوجوان مل سکتے ہیں؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے کہ ہیمنت کسی اور کو ڈھونڈتے، شوق سے لبریز 13 سالہ سچن ٹنڈولکرجوش وخروش کے ساتھ دوڑتے ہوئے میدان میں پہنچ گئے اور انہوں نے پاکستان کا گرین لباس پہن کر متبادل فیلڈر کے طور پر فیلڈنگ شروع کر دی۔

میچ کے دوران ایک موقع ایسا بھی آیا جب بھارتی ٹیم کے کپتان کپل دیو نے گیند ہوا میں اچھالی جو سیدھی سچن کی طرف گئی۔

اس واقعے کا ذکر سچن ٹنڈولکر نے اپنی آپ بیتی ’پلیئنگ اٹ مائی وے‘ میں بھی کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان کو یہ یاد بھی ہے یا ان کے علم میں ہے کہ میں نے کبھی ان کی پاکستانی ٹیم کے لیے فیلڈنگ کی تھی۔

سچن کے بچپن کے دوست مارکس کوٹو نے بعد میں اس واقعے کی ایک دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ سچن اس بات پر تھوڑے خفا تھے کہ انہیں باؤنڈری لائن کے پاس فیلڈنگ کے لیے کھڑا کیا گیا تھا۔ سچن نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کپل دیو کا وہ شاٹ کیچ ہو سکتا تھا؟ جس پر میں نے انہیں بتایا کہ وہ گیند تو تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ کی طرف جا رہی تھی۔

اس واقعے کے دو سال بعد سن 1989 میں 15 سال کی عمر میں سچن ٹنڈولکر بھارتی ٹیم کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے میدان میں اترے، جہاں ان کا سامنا ایک بار پھر عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے پاکستانی اسٹار کھلاڑیوں سے ہوا۔

یہ واقعہ آج بھی کرکٹ کی تاریخ کے ان دلچسپ واقعات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں دنیا کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز سے پہلے مختصر وقت کے لیے پاکستان کی ٹیم کی نمائندگی بطور متبادل فیلڈر کی تھی۔