Aaj TV - Trending

ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت سیٹ سیدھی کیوں کروا دی جاتی ہے؟
ہوائی جہاز میں سفر کرنے والے ہر شخص نے یہ اعلان ضرور سنا ہوگا  کہ ’اپنی سیٹوں کو مکمل طور پر سیدھا کرلیں‘۔  بہت سے مسافر اسے محض ایک عام سی رسمی ہدایت سمجھتے ہیں۔ مگر حقیقت میں یہ ہوابازی کے سب سے اہم اور بنیادی حفاظتی اصولوں میں سے ایک ہے۔ اس چھوٹی سی ہدایت کے پیچھے برسوں کی سائنسی تحقیق، حفاظتی تجربات اور ہزاروں جانیں بچانے کی کوششیں موجود ہیں۔

فضائی سفر کو دنیا کے محفوظ ترین سفری ذرائع میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق ہر پرواز میں دو مرحلے ایسے ہوتے ہیں جنہیں سب سے زیادہ حساس سمجھا جاتا ہے۔ یہ مراحل ٹیک آف اور لینڈنگ ہیں۔ زیادہ تر فضائی حادثات انہی لمحوں میں پیش آتے ہیں، کیونکہ اس وقت جہاز زمین کے قریب ہوتا ہے اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے پائلٹ کے پاس وقت بہت کم ہوتا ہے۔

اسی لیے ایئرلائنز ان چند منٹوں کے دوران ہر حفاظتی اصول پر سختی سے عمل کراتی ہیں، جن میں نشست کو مکمل طور پر سیدھا رکھنا بھی شامل ہے۔

بظاہر ایک عام سی نشست دراصل ایک پیچیدہ حفاظتی نظام کا حصہ ہوتی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے قوانین کے مطابق ہر نشست کو سخت حفاظتی ٹیسٹوں سے گزارا جاتا ہے۔ انجینئرز حادثے جیسی صورتحال پیدا کرکے ڈمی کو نشست پر بٹھاتے ہیں اور جانچتے ہیں کہ آیا نشست شدید جھٹکوں کے باوجود مسافر کو محفوظ رکھ سکتی ہے یا نہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام ٹیسٹ صرف اس وقت کیے جاتے ہیں جب نشست مکمل طور پر سیدھی حالت میں ہو۔ یہی وہ پوزیشن ہے جس میں نشست کا فریم، اس کے لاک اور فرش سے جڑے تمام حصے ایک مضبوط ڈھانچے کی طرح کام کرتے ہیں۔ اگر نشست پیچھے کی طرف جھکی ہو تو وہ اسی معیار کی حفاظت فراہم کرے گی یا نہیں، اس کی باقاعدہ جانچ نہیں کی جاتی۔

سیٹ بیلٹ بھی اسی اصول کے مطابق کام کرتی ہے۔ ہوائی جہاز میں استعمال ہونے والی بیلٹ دو نکاتی لیپ بیلٹ ہوتی ہے جو جسم کے مضبوط حصے یعنی کولہے کی ہڈیوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ جب مسافر سیدھا بیٹھتا ہے تو اچانک جھٹکے کی صورت میں طاقت ہڈیوں پر منتقل ہوتی ہے، جس سے جسم کے نازک اندرونی اعضا نسبتاً محفوظ رہتے ہیں۔

لیکن اگر نشست جھکی ہوئی ہو تو جسم کی پوزیشن بدل جاتی ہے۔ شدید جھٹکے کے دوران امکان ہوتا ہے کہ جسم بیلٹ کے نیچے سے سرک جائے۔ اس صورتحال کو انجینئرنگ کی زبان میں ”سب میریننگ“ کہا جاتا ہے۔ اس صورت میں بیلٹ جسم کے نرم حصوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے، جس سے پیٹ اور ریڑھ کی ہڈی کو زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور سادہ سی وجہ بھی ہے۔ جب نشست پیچھے جھکی ہوتی ہے تو سر اور جسم کو رکنے سے پہلے زیادہ فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ اس اضافی فاصلے کی وجہ سے جسم زیادہ رفتار حاصل کر لیتا ہے، جس سے ٹکر کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

حفاظت صرف حادثے تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس کے بعد جہاز سے جلد باہر نکلنا بھی اتنا ہی ضروری ہوتا ہے۔ بین الاقوامی حفاظتی قوانین کے مطابق ہوائی جہاز کو ہنگامی صورتحال میں صرف 90 سیکنڈ کے اندر خالی کیا جا نا چاہیے، چاہے تمام ایمرجنسی راستے بھی دستیاب نہ ہوں۔

اگر کسی مسافر کی نشست پیچھے جھکی ہوئی ہو تو اس کے پیچھے بیٹھے افراد کے لیے باہر نکلنا مشکل ہو سکتا ہے۔ ہنگامی حالات میں چند سیکنڈ کی تاخیر بھی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کیبن کریو ٹیک آف اور لینڈنگ سے پہلے ہر نشست کو سیدھا کروانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔

بہت سے لوگ یہ سوال بھی کرتے ہیں کہ اگر نشست سیدھی رکھنا اتنا ہی ضروری ہے تو پھر پوری پرواز کے دوران اسے پیچھے کرنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟ اس کا جواب بھی اعداد و شمار میں چھپا ہے۔

ماہرین کے مطابق پرواز کی بلندی پر پہنچنے کے بعد حادثات کا امکان نہایت کم ہو جاتا ہے، اس لیے اس مرحلے پر مسافروں کو نسبتاً آرام دینے کے لیے نشست پیچھے کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ تاہم جیسے ہی جہاز لینڈنگ یا ٹیک آف کے مرحلے میں داخل ہوتا ہے، وہی حفاظتی اصول دوبارہ نافذ ہو جاتے ہیں۔

زیادہ تر پروازیں کسی بھی مشکل کے بغیر اپنی منزل تک پہنچ جاتی ہیں اور شاید کبھی کسی مسافر کو اس احتیاط کی اہمیت کا عملی احساس نہ ہو۔ لیکن فضائی حفاظت کا پورا نظام اسی سوچ پر قائم ہے کہ اگر کبھی غیر متوقع صورتحال پیدا ہو جائے تو ہر چھوٹی سے چھوٹی احتیاط بھی کسی کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

یاد رکھیں اگلی بار جب فضائی میزبان آپ سے نشست سیدھی کرنے کو کہیں تو یہ صرف ایک معمول کی ہدایت نہیں بلکہ برسوں کی سائنسی تحقیق اور حفاظتی تجربات کا نتیجہ ہوگی۔