Aaj TV - Life & Style

ہوائی جہاز کو اچانک جھٹکے کیوں لگتے ہیں اور اس سے کیسے بچا جائے؟
ہوائی سفر کے دوران ہزاروں فٹ کی بلندی پر اکثر مسافروں نے یہ تجربہ کیا ہوگا کہ اچانک ہوائی جہاز غیر متوازن ہو کر زور زور سےہچکولے کھانے لگتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے طیارہ سڑک پر کسی بڑے گڑھے سے ٹکرا گیا ہو۔ ایسی صورت میں مسافر شدید خوف و ہراس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ہوائی ہائی وے پر ہوا کی اس اچانک اتھل پتھل کو تکنیکی زبان میں ”ایئر ٹربولنس“  کہا جاتا ہے، جو ہوابازی کی دنیا کا ایک عام مگر بعض اوقات خطرناک حصہ سمجھی جاتی ہے۔

آخر یہ ایئر ٹربولنس کیا ہوتا ہے، اس کی وجوہات کیا ہیں اور کیا یہ طیارے کے لیے واقعی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟

جب کوئی طیارہ فضا میں پرواز کرتا ہے تو وہ دراصل مختلف ہوائی دھاروں یا ایئر کرنٹس کے درمیان سفر کر رہا ہوتا ہے۔ اگر کسی مقام پر ہوا کی رفتار یا سمت اچانک بدل جائے تو طیارہ غیر ہموار ہوا میں داخل ہو جاتا ہے، جس سے اسے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں۔ یہی کیفیت ’ایئر ٹربولنس‘ کہلاتی ہے۔

ہوابازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر صورتوں میں ٹربولنس معمولی نوعیت کا ہوتا ہے اور جدید مسافر بردار طیارے اس سے کہیں زیادہ طاقتور جھٹکوں کو برداشت کرنے کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ اس لیے عام حالات میں ٹربولنس سے جہاز گرنے کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، البتہ اگر مسافر سیٹ بیلٹ نہ باندھے ہوں تو انہیں چوٹ لگنے کا خدشہ ضرور بڑھ جاتا ہے۔

ایئر ٹربولنس کی اقسام

ماہرین کے مطابق ایئر ٹربولنس کی کئی اقسام ہوتی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ تشویشناک کلیئر ایئر ٹربولنس ہے، کیونکہ یہ صاف آسمان میں اچانک پیدا ہوتا ہے اور ریڈار پر بھی آسانی سے نظر نہیں آتا۔ یہ عموماً 30 ہزار سے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر موجود جیٹ اسٹریمز یعنی انتہائی تیز رفتار ہوائی دھاروں کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

اسی طرح ویک ٹربولنس اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ایک بڑا طیارہ اپنے پیچھے ہوا کا طاقتور بھنور چھوڑتا ہے اور اس کے فوراً بعد آنے والا دوسرا جہاز اس میں داخل ہو جاتا ہے۔

گرمی کے موسم یا دوپہر کے وقت سورج کی تپش زمین کو زیادہ گرم کرتی ہے، جس سے گرم ہوا تیزی سے اوپر اٹھتی ہے۔ اگر کوئی طیارہ ان ہوائی لہروں سے گزرتا ہے تو تھرمل ٹربولنس پیدا ہو جاتا ہے، جس سے جہاز کو جھٹکے محسوس ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ جب گرم اور ٹھنڈی ہوا کے بڑے بڑے نظام آپس میں ٹکراتے ہیں تو موسم غیر مستحکم ہو جاتا ہے اور فرنٹل ٹربولنس پیدا ہوتا ہے، جو اکثر خراب موسم، بادلوں اور بارش کے دوران دیکھا جاتا ہے۔

ہوابازی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید ٹربولنس کے دوران سب سے زیادہ خطرہ ان مسافروں کو ہوتا ہے جو اپنی نشست سے کھڑے ہوں یا جنہوں نے سیٹ بیلٹ نہ باندھی ہو۔ اچانک جھٹکے کی وجہ سے مسافر اپنی نشست سے اچھل کر اوپر کیبن کی چھت سے ٹکرا سکتے ہیں، جس سے سر، گردن یا ہڈیوں پر شدید چوٹ لگ سکتی ہے۔

اس دوران کیبن میں موجود سامان، کھانے کی ٹرالیاں اور دیگر اشیا بھی اپنی جگہ سے ہل سکتی ہیں، جس سے عملے اور مسافروں کے زخمی ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ بعض افراد شدید خوف، گھبراہٹ یا ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔

ماہرین ہواباز کا کہنا ہے کہ بعض اوقات شدید ٹربولنس کے باعث پائلٹ کو پرواز کا راستہ تبدیل کرنا پڑتا ہے یا احتیاطاً کسی قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ بھی کرنی پڑ سکتی ہے، تاہم ایسے واقعات نسبتاً کم ہوتے ہیں۔

سنگین نتائج اور حفاظتی تدابیر

ہوائی سفر کے دوران اس ناگہانی کیفیت سے بچنے کے لیے ماہرین اور ایئر لائنز تمام مسافروں کو یہ ہدایت کرتے ہیں کہ پرواز کے دوران جب بھی اپنی نشست پر بیٹھیں، سیٹ بیلٹ کو لازمی کس کر باندھے رکھیں۔ چاہے باہر کا موسم کتنا ہی صاف اور پرسکون کیوں نہ دکھائی دے رہا ہو، سیٹ بیلٹ ہی آپ کی سب سے بڑی حفاظتی ڈھال ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کے بعض حصوں میں کلیئر ایئر ٹربولنس کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اسی لیے ایئر لائنز جدید موسمیاتی نظام، سیٹلائٹ ڈیٹا اور پیشگی انتباہی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے علاقوں کی نشاندہی کرنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ پرواز کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔

ہوابازی کے ماہرین اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ ٹربولنس اگرچہ مسافروں کے لیے خوف کا باعث بن سکتا ہے، لیکن جدید طیارے سخت حفاظتی معیار کے مطابق تیار کیے جاتے ہیں اور انہیں شدید فضائی جھٹکوں کو برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ اس لیے گھبرانے کے بجائے پرسکون رہنا اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنا ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔