Aaj TV - World

امریکا کی 7 ریاستوں میں پانی کے نظام پر سائبر حملے: ایران کے ملوث ہونے کا شبہ؟
امریکا کی ریاست منیسوٹا میں 30 سے زائد واٹر سسٹمز پر ایک باہم مربوط سائبر حملے کے بعد ایف بی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی سات مختلف ریاستوں میں پانی کے نظام پر سائبر حملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ واقعات نے پانی کے نظام کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے۔

اگرچہ امریکی سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے ان حملوں میں ایران کے ملوث ہونے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم سائبر ماہرین کا ماننا ہے کہ ان اقدامات کے تار تہران سے جڑے ہو سکتے ہیں۔

اس معاملے پر سیاست بھی گرم ہو چکی ہے، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منیسوٹا کے گورنر ٹم والز اور مقامی حکام کو ناکارہ قرار دیا، جبکہ گورنر والز نے پلٹ کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ٹرمپ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اس حملے کا ذمہ دار کون ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ دیگر ریاستیں بھی اس سے متاثر ہوئی ہیں“۔

اگرچہ ایران نے ان مخصوص واقعات پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم وہ ماضی میں ایسے تمام سائبر حملوں کے الزامات کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔

ماضی میں اسی نوعیت کے ایک الزام پر ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے کہا تھا کہ ”ایران کے ایجنڈے میں سائبر دنیا میں کبھی بھی کوئی خطرناک اقدام شامل نہیں رہا اور نہ ہی وہ ایسی کسی بھی پیش رفت کی حمایت کرتا ہے“۔

امریکی تحقیقاتی ادارے اس پہلو کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا حملہ آوروں نے صرف ایران کا روپ دھار کر امریکا کے اندر مزید سنسنی اور تنازع پیدا کرنے کی کوشش کی ہے؟

اس حوالے سے سائبر سیکیورٹی کے سابق نائب ڈائریکٹر جیک براؤن نے ’بی بی سی‘ سے گفتگو میں کہا کہ ”یہ حملہ آور دراصل حکومت کی بنیادی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت پر عوام کے اعتماد کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور وہ بھی ایسے وقت میں جب جنگ کے باعث ملک پہلے ہی شدید تقسیم کا شکار ہے“۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق امریکا میں واٹر سسٹمز پر حملہ کرنا آسان اس لیے ہے کیونکہ یہاں کی ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچہ پرانا ہو چکا ہے۔

امریکا کے سابق محکمہ خارجہ کے انسدادِ دہشت گردی کے مشیر مورگن رائٹ نے صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر آپ کسی قوم کو گھٹنوں کے بل لانا چاہتے ہیں تو آپ دو چیزوں کو نشانہ بناتے ہیں، ایک بجلی اور دوسرا پانی“۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت نے ان پانی کے سسٹمز کے تحفظ کو فوری طور پر اپ گریڈ نہ کیا اور انہیں انٹرنیٹ سے الگ نہ کیا تو مستقبل میں کیمیکلز کی مقدار میں نقصان دہ تبدیلی یا پانی کی فراہمی میں طویل تعطل جیسے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔