Aaj TV - Sports

فیفا کی صدارت کے لیے 'اسرائیل مخالف' خاتون کی تعیناتی پر غور
انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق صدر جوزف بلاٹر نے موجودہ صدر جانی انفانٹینو کی جگہ نارویجن فٹ بال فیڈریشن کی صدر لِز کلاوینیس کو فیفا کی قیادت سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بلاٹر کا کہنا ہے کہ فیفا میں اب خواتین کو قیادت کا موقع ملنا چاہیے۔

العربیہ کے مطابق فیفا کے سابق صدر جوزف بلاٹر نے موجودہ صدر جانی انفانٹینو پر بڑھتی ہوئی تنقید کے درمیان نارویجن فٹ بال فیڈریشن کی صدر لِز کلاوینیس کو فیفا کی صدارت کے لیے موزوں امیدوار قرار دیا ہے۔

بلاٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ لِز کلاوینیس انتہائی قابلِ احترام شخصیت ہیں اور وہ ہمیشہ واضح اور اصولی مؤقف اختیار کرتی رہی ہیں، بجائے اس کے کہ مروجہ رجحانات کے ساتھ بہہ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیفا میں اب وقت آ گیا ہے کہ خواتین تنظیم کی باگ ڈور سنبھالیں۔

لِز کلاوینیس ماضی میں پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی رہ چکی ہیں اور اس وقت نارویجن فٹ بال فیڈریشن کی صدر ہیں۔ غزہ میں جاری جنگ کے دوران انہوں نے اسرائیل کو بین الاقوامی فٹ بال مقابلوں سے معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

دوسری جانب جانی انفانٹینو حالیہ دنوں میں اس وقت تنقید کی زد میں آئے جب انہوں نے ورلڈ کپ کے تجارتی حقوق نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کے اربوں ڈالر مالیت کے منصوبے کا اعلان کیا۔

اس تجویز پر یورپی فٹ بال حلقوں سمیت مختلف فٹ بال تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ بعض یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز نے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ تک کی دھمکی دی، جس کے بعد جانی انفانٹینو نے یہ تجویز واپس لے لی۔