Aaj TV - Crime

پرانے میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں میر رضا کی دوبارہ قبر کشائی
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان میر رضا علی کی موت کی حتمی اور اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے دوبارہ عدالتی نگرانی میں قبر کشائی کی جا رہی ہے۔ قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے اس نازک عمل کے لیے فیروز آباد تھانے کی حدود میں واقع رحمانیہ مسجد سے متصل قبرستان اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ بذاتِ خود موجود ہیں۔

قبر کشائی سے ٹھیک پہلے انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دیا گیا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ ایک بار پھر تبدیل کر کے سابقہ آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ کو بحال کر دیا گیا۔ اس سے قبل محکمہ صحت کی جانب سے بورڈ میں اچانک تبدیلی کی گئی تھی جس پر میر رضا کے اہل خانہ نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نئے بورڈ کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا اور قبر کشائی کا معاملہ عارضی طور پر مؤخر ہو گیا تھا۔

اب نئے باضابطہ حکم نامے کے تحت ڈاکٹر سمعیہ سید کو ایک بار پھر اس آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ کی کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر سمعیہ سید نے ہی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چودہ سنگین خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔

اس بحال شدہ بورڈ میں ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد بطور پیتھالوجسٹ، ڈاکٹر فرح وسیم بطور فارنزک ایکسپرٹ، سی پی ایل سی آفیسر عامر حسن خان بطور فارنزک آئیڈینٹی فکیشن ایکسپرٹ شامل ہیں، جب کہ ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر دانیال مرزا کو بھی بطور ممبر برقرار رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل میڈیکل بورڈ میں راتوں رات کی جانے والی تبدیلی پر مقتول کے وکیل اور والدین نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ مقتول کے وکیل جبران ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ ”میڈیکل بورڈ سے متعلق بار بار نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں، ہم نے اس اچانک تبدیلی پر پولیس سرجن اور سیکریٹری صحت کو ہنگامی قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا۔ ہمارا مطالبہ تھا کہ میڈیکل بورڈ میں کراچی کے ہی ماہر افسران اور ڈاکٹرز کو شامل کیا جائے، آخر راتوں رات بورڈ تبدیل کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی تھی؟“۔

وکیل جبران ناصر کا مزید کہنا تھا کہ ”ڈی جی ہیلتھ حیدرآباد کی جانب سے بورڈ میں تبدیلی عدالتی احکامات کے منافی تھی، کیونکہ مقتول کے ورثا نے صرف پہلے سے تشکیل دیے گئے اصل آٹھ رکنی بورڈ پر ہی مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا“۔

دوسری جانب میر رضا کے والد نے بھی تفتیشی عمل اور میڈیکل بورڈ کے تضادات پر گہرے دکھ اور شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے براہِ راست حکام سے سوال کرتے ہوئے کہا تاھ کہ ”ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ یہ واضح قتل ہے۔ پچھلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو کہاں غائب کر دیا گیا ہے اور آخر کس کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے؟ کیا کراچی میں کوئی ڈاکٹر یا پڑھے لکھے لوگ نہیں بچے جو میڈیکل بورڈ کے لیے اندرونِ سندھ سے افراد کو لانا پڑ رہا ہے؟“۔

مقتول کے والد نے واضح کیا تھا کہ اگر ان کے بااعتماد بورڈ کو بحال نہ کیا گیا تو وہ قبر کشائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، جس کے بعد انتظامیہ کو میر رضا کے خاندان کے مطالبات کے سامنے جھکنا پڑا۔

قبر کشائی کی اس اہم کارروائی کے فوری بعد میر رضا کی میت کا دوبارہ تفصیلی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد پہلی رپورٹ کے ممکنہ تضادات کو دور کرنا اور دستیاب شواہد کا ازسرِ نو جائزہ لینا ہے۔

دوبارہ پوسٹ مارٹم کے دوران ماہرین کی ٹیم مختلف اہم فارنزک نمونے حاصل کرے گی، جن میں زہر، ادویات یا دیگر کیمیکلز کی موجودگی کا پتا چلانے کے لیے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گولی لگنے کے پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیے ہڈیوں اور ٹشوز کا معائنہ کیا جائے گا، جب کہ جسم پر موجود پرانی چوٹوں، زخموں، ممکنہ فریکچر اور گن پاؤڈر یا تشدد کے نشانات کا پتا لگانے کے لیے بھی جسم کے مختلف حصوں سے نمونے لیے جائیں گے۔

میت کے بال، ناخن، ہڈیاں اور دانت ڈی این اے اور دیگر اہم شواہد کے حصول کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوائے جائیں گے تاکہ قتل کی اس گتھی کو سلجھایا جا سکے۔

تفتیشی حکام کو امید ہے کہ اس سائنسی معائنہ کاری کے بعد میر رضا کیس میں کئی اہم اور سنسنی خیز پیش رفت متوقع ہے۔