Aaj TV - Pakistan

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف انیٹلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اگست 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سے صفایا کردیا اور اس آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ آلہ کاروں کے خاتمے اور خطے میں دیرپا امن کی بحالی کے لیے جاری انسدادِ دہشت گردی کی مہم کے سلسلے میں کیا جب کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم  برآمد کیے، جنہیں موقع پر ہی تباہ کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے نے بتایا کہ آپریشن کے فوراً بعد علاقے میں کلیئرنس اورسینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا تاکہ باقی ماندہ خطرات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ”عزمِ استحکام“ وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی یہ بھرپور مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا اور دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز اور بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا عزم قابل تحسین ہے اور بیرونی سرپرستی میں سرگرم پاکستان دشمن دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع پنجگور میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔