Aaj TV - Pakistan

پولیس نے دریائے سواں میں گرنے والی خاتون بائیکر کی موت کو حادثہ قرار دے دیا
راولپنڈی میں دریائے سواں میں گر کر جاں بحق ہونے والی 28 سالہ خاتون بائیکر سے متعلق پولیس کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے جب کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے خاتون بائیکر کی موت کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاتون ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں گر کر جاں بحق ہوئی۔

راولپنڈی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز ون کے قریب دریائے سواں پر قائم پل سے گر کر لاپتہ ہونے والی خاتون بائیکر کومل جان کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم نے تمام دستیاب شواہد، عینی شاہدین کے ابتدائی بیانات اور دیگر معلومات کا جائزہ لینے کے بعد واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق 28 سالہ کومل جان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران دریائے سواں میں گری، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق کومل جان الیکشن کمیشن میں تعینات تھی اور موٹر سائیکل چلانے کے ساتھ سوشل میڈیا کے لیے کانٹینٹ بھی بناتی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ایک خاتون نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دی، جس میں بتایا گیا کہ ایک خاتون دریا میں ڈوب گئی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی تلاش شروع کردی۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد خاتون کی لاش نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے سے دریائے سواں سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق دریائے سواں کے قریب سے کومل جان کی موٹر سائیکل، ہینڈ بیگ اور ہیلمٹ بھی ملا۔ ہینڈ بیگ سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے خاتون کی شناخت 28 سالہ کومل جان کے نام سے ہوئی۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق کومل جان کے 2 موبائل فونز تھے۔ ایک موبائل فون ہینڈ بیگ میں موجود تھا جو موٹر سائیکل پر رکھا ملا جب کہ دوسرے موبائل فون سے وہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی۔

پولیس نے واقعے کے بعد یہ بھی تحقیقات کیں کہ خاتون دریائے سواں میں کس طرح گری اور آیا واقعہ حادثہ تھا یا خودکشی۔ اس سلسلے میں عینی شاہدین کے ابتدائی بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔

تحقیقاتی ٹیم نے تمام شواہد سامنے رکھتے ہوئے قرار دیا کہ کومل جان کی موت حادثے کے نتیجے میں ہوئی اور وہ ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں جاگری۔

پولیس کے مطابق واقعے سے قبل کومل جان الیکشن کمیشن بھی گئی تھی اور اہل خانہ سے فون پر بات بھی ہوئی تھی جب کہ پولیس نے متوفیہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی۔

تحقیقات کے دوران ورثا کی جانب سے بھی کسی شخص پر شک یا شبہ کا اظہار نہیں کیا گیا، جس کے بعد پولیس کی تشکیل کردہ تحقیقاتی ٹیم نے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔