Aaj TV - World

ٹرمپ کی خواہش پر طیارہ بردار جہازوں کے ڈیزائن میں تبدیلی پر غور
امریکی بحریہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش پر مستقبل کے طیارہ بردار بحری جہازوں کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی پر غور شروع کردیا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کی  مطابق امریکی  بحریہ طیارہ بردار جہاز کے کمانڈ سینٹر، جسے ’آئی لینڈ‘ کہا جاتا ہے، کو موجودہ مقام سے جہاز کے درمیانی حصے کی طرف منتقل کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد نئے طیارہ بردار جہازوں کو پرانے بحری جہازوں جیسی شکل دینا ہے۔

حکام کے مطابق ٹرمپ چاہتے ہیں کہ نئے طیارہ بردار جہاز دوسری جنگ عظیم کے دور کے امریکی جنگی جہازوں سے زیادہ مشابہ نظر آئیں۔

سابق امریکی اہلکار کے مطابق بحریہ نے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران بھی ’آئی لینڈ‘ کی منتقلی کا جائزہ لیا تھا، جس میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس تبدیلی پر اربوں ڈالر اضافی خرچ ہوسکتے ہیں اور جہازوں کی تیاری میں نمایاں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے حال ہی میں بحریہ کو مستقبل کے طیارہ بردار جہازوں میں بھاپ سے چلنے والے اسٹیم کیٹپلٹس دوبارہ استعمال کرنے کے منصوبے پر بھی کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ نظام جنگی طیاروں کو بحری جہاز کے ڈیک سے پرواز بھرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس وقت فورڈ کلاس کے تین طیارہ بردار بحری جہاز مختلف مراحل میں ہیں۔ یو ایس ایس جان ایف کینیڈی سمندری آزمائشوں سے گزر رہا ہے جبکہ یو ایس ایس انٹرپرائز اور یو ایس ایس ڈورس ملر زیر تعمیر ہیں۔ فورڈ کلاس کا پہلا جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ پہلے ہی امریکی بحریہ میں شامل ہوچکا ہے۔

امریکی بحریہ آئندہ چار دہائیوں میں فورڈ کلاس کے 10 طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے، جن میں سے ہر ایک کی متوقع لاگت تقریباً 22 ارب ڈالر ہے۔

دوسری جانب امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن کی طویل تعیناتی بھی زیر بحث ہے۔ جہاز کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کی حمایت کے لیے مشرق وسطیٰ بھیجا گیا تھا اور اس پر تقریباً 5 ہزار ملاح اور میرینز تعینات ہیں۔