Aaj TV - Pakistan

ذوالفقار بھٹو کی سیاسی کامیابیوں اور ناکامیوں پر رپورٹ
کراچی :ذولفقارعلی بھٹو کی سینتیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔

پاکستان کے چوتھے صدر اور نویں وزیراعظم ذولفقارعلی بھٹوکا جنم پانچ جنوری انیس سو اٹھائیس کو لاڑکانہ میں ہوا، بارکلے اور آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کے معروف تعلیمی ادارے لنکنز ان سے بیرسٹری کی سند حاصل کی۔ صدر اسکندر مرزا کے دور حکومت میں بحیثیت رکن کابینہ عملی سیاست کا آغاز کیا۔

ایوب دور میں بحیثیت وزیر کئی وزارتوں میں خدمات انجام دیں، انیس سو تریسٹھ میں ملک کے وزیر خارجہ مقرر ہوئے ، مقبوضہ کشمیر میں آپریشن جبرالٹر ، اسکے نتیجے میں پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ اور پھرمعاہدہ تاشقند میں فعال کردار ادا کیا ،

ایوب حکومت سے برخاستگی کے بعد انیس سو سڑسٹھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عوامی حمایت حاصل کر لی۔ستر کے عام انتخابات میں شیخ مجیب کی عوامی لیگ نے مشرقی پاکستان اور بھٹو کی پیپلز پارٹی نے مغربی پاکستان میں کامیابی حاصل کی۔ چھ نکاتی ایجنڈے پرعدم اتفاق اور مشترکہ آئین کا تنازعہ اکہتر کی جنگ اوربنگلہ دیش کے وجود کی صورت میں سامنے آیا ،ملک دو لخت ہوگیا۔

دسمبر انیس سو اکہتر میں بھٹو نے صدارت چھوڑدی اورملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ جولائی بہتر میں بھٹو نے شملہ معاہدے کے تحت نا صرف بھارتی قید میں موجود ترانوے ہزار پاکستانی قیدی واپس کرائے بلکہ بھارتی قبضے میں موجود پانچ ہزار مربع میل کا علاقہ بھی واپس حاصل کیا۔

تہتر کے نئے متفقہ آئین کی تشکیل ، سوویت یونین ، سعودی عرب اور چین کے ساتھ تعلقات کا آغاز اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لیے ابتدائی کاوشیں بھی بھٹو کے کریڈٹ پرہیں۔بھٹو دور میں ملک میں معاشی تبدیلیوں کا آغاز ہوا،اہم صنعتوں کو قومیا لیا گیا، محنت کشوں کے لیے نئی پالیسیاں تشکیل پائیں، پاکستان اسٹیل اور پورٹ قاسم کی تعمیر ہوئی۔

انیس سو ستتر کے عام انتخابات میں بھٹو کی پیپلز پارٹی نے فتح حاصل کی جس میں دھاندلی کے الزامات کے بعد پورے ملک میں سول نافرمانی شروع ہوگئی ، پانچ جولائی ستتر کو جنرل ضیا نے بھٹو حکومت کا تختہ الٹ دیا ، بھٹو کو سیاسی مخالف احمد رضا خان قصوری کے قتل کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا گیا ، مقدمہ چلا اور بالآخر چار چار اپریل انیس سو اناسی کو ذوالفقارعلی بھٹو کو ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی میں تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔