Aaj TV - Pakistan

پنجاب اور خیبر پختونخواہ:زلزلے سے چار افراد جاں بحق اور پینتیس
لاہور ،پشاور:پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، خیبر پختونخوا میں سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے باعث چار افراد جاں بحق اور پینتیس سے زائد زخمی ہوگئے، متعدد گھروں کو نقصان پہنچا، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔سوات کے علاقے خوازہ خیلہ اور بری کوٹ میں دو افراد جاں بحق اورنو زخمی ہوئے۔پشاور کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے زخمی ستائیس افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا،زخمیوں میں سات خواتین اورتین بچے شامل ہیں،جن میں سے اٹھارہ افراد کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

زلزلے کے باعث شانگلہ میں چھ گھروں کو نقصان پہنچا،سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بری کوٹ بونیر روڑ بند ہوگیا،صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ادھر لاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

وزیراعظم نے سول، عسکری اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ہرممکن اقدامات کریں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی متعلقہ اداروں کو زلزلہ متاثرین کو ہر قسم کی امداد اور زخمیوں کو علاج معالجے کی ہدایات کردیں۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آسکتے ہیں، شہری محتاط رہیں، این ڈی ایم اے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے۔