Aaj TV - Pakistan

پانامہ لیکس پر پی ٹی آئی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
اسلام آباد:پاناما لیک کے انکشافات پر سیاسی موجیں بپھر گئی ہیں، تحریک انصاف نے بھی کرپشن کے الزامات پر حکومت کی ناوٴ ڈبونے کا تہیہ کرلیا ہے۔

عمران خان کہتے ہیں کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں چوبیس تاریخ تک کمیشن نہ بنا تو رائیونڈ کے گھیراوٴ کیلئے مارچ ہوگا۔ تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ تک انٹراپارٹی الیکشن بھی ملتوی کردیئے ہیں۔پاناما پیپرزسے نکلنے والا آف شور کمپنیز کا شور بڑھتا ہی جارہا ہے، اب تک چار ممالک کے وزراء اعظم کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے ہیں، پاکستان میں بھی حکومت کی ناوٴ الزامات کے منجھدارمیں پھنس چکی ہے،عمران خان نے اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کمر کس لی ہے۔

دھرنے کی ناکامی کے بعد عمران خان اس موقع کو کسی صورت ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتے، انہوں نے واضح کردیا ہے کہ چوبیس تاریخ تک چیف جسٹس کی زیر صدارت کمیشن نہ بنا تو پھر رائیونڈ کا گھیراوٴ کیا جائے گا۔

اپنے ہدف پر پہنچنے کے لیے عمران خان نے تمام کشتیاں جلاتے ہوئے تحریک انصاف میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات بھی ملتوی کردیئے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ جب تک رائیونڈ مارچ نہیں ہوتا پارٹی الیکشن نہیں ہوں گے۔

خان صاحب شاید دھرنے  کے دوران کی گئی غلطی سے بھی سبق سیکھ چکے ہیں اس لئے اب سولو فلائٹ کی جگہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم کرپشن کے کیسز کے خلاف متحد ہوگئے تو نیا پاکستان بنا لیں گے۔

عمران خان نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اوورسیز پاکستانیوں سے آڈٹ فرم ہائر کرنے کیلئے مدد بھی طلب کرلی۔عمران خان پی ٹی آئی سالگرہ ایف نائن پارک میں منانے کیلئے بضد ہیں اور اس حوالے سے چوہدری نثار سے بھی ملاقات کیلئے تیار ہیں۔