Aaj TV - Pakistan
وزیراعظم کسی شخص سے ملنے کیلئے لندن نہیں گئے،چوہدری نثار
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکہتے ہیں وزیراعظم کسی شخص سے ملنے کے لیے لندن نہیں گئے،وزیراعظم علاج کے لیے لندن گئے۔ نواز شریف کی پچھلے دو تین ہفتوں میں زیادہ طبیعت خراب ہوگئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی بیماری کا کسی سے تزکرہ نہیں کرتے،اس ملک میں تو چند لوگوں کے لیے بیمار ہونا بھی گناہ ہے۔وزیراعظم کے دل کی دھڑکن کا کچھ مسئلہ ہے۔ان کو یہ مسئلہ دو تین ماہ سے درپیش تھا،امریکا کے دورے کے بعد ڈاکٹرز سے وقت لیا گیا، ڈاکٹرز نے گزشتہ تین روز تک مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بھی آخر انسان ہیں،اس معاملے میں کوئی اپنی ڈوبی ہوئی سیاست زندہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔چند لوگ گھٹیا لیول کی سیاست پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم جلد سے جلد واپس آئیں گے۔اگر وزیراعظم کو بہانہ ہی کرنا تھا تو ترکی چلے جاتے۔ وزیراعظم کی صحت ایسی نہیں تھی کہ وہ ترکی کی اہم میٹنگ میں شرکت کرتے، الزام تراشی کرنے والا اپنے گریبان میں بھی نہیں جھانکتا۔ لوگ الزام تراشی کرتے ہیں اوراسکی تشہیر ہوجاتی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کا مسئلہ وزیراعظم کے دو بیٹوں کا ہے،حسن اور حسین اپنے مالی معاملات کا خود جواب دیں گے ۔میڈیا ٹرائل کے ذریعے الزامات کی بوچھاڑ کی گئی،کیا سارے قوانین صرف میاں خاندان پر لاگو کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں خاندان پاکستان بننے سے پہلے سے کاروبار کر رہا ہے،وزیراعظم نے اپنے بچوں کے لیے باہر کاروبار کا فیصلہ کیا،سوال یہ ہے کہ کیا کاروبار کے لیے پیسہ پاکستان سے گیا ہے؟ اگر پیسہ پاکستان سے گیا تو خلاف قانون اور جرم ہے۔اگر بیرون ملک کاروبار کرنا ناجائز ہے تو پھر سب کے لیے ہے۔وہ عمران خان کے آس پاس اور پیپلز پارٹی والوں کے لیے بھی ناجائز ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیااور تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔آئس لینڈ کے وزیراعظم نے ٹی وی اینکر کو جھڑک دیا اورجب نام سامنے آیا تو آئس لینڈ کے وزیراعظم کو استعفیٰ دینا ہی پڑا،وزیراعظم کا مقصد کوئی پاکٹ کمیشن بنانا نہیں تھا۔
عدالتی کمیشن کے متعلق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کمیشن کی سربراہی کے لیے جسٹس ناصر الملک اور جسٹس تصدق جیلانی سے بات کی گئی۔ جسٹس امیرالملک مینگل، جسٹس ساحر علی اور جسٹس تنویر خان سے بھی رابطہ کیا گیا،تمام ججز نے ایک کے بعد ایک منع کردیا۔ ناموں کے انکشاف پر میں ان ججز سے معذرت کرتا ہوں، معاملہ سیاسی مسئلہ بنائے جانے پر کئی ججز آنے سے کترا رہے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کمیشن کے لیے مزید ججز سے رابطہ ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان سے کہا کہ ایف آئی اے کے کسی بھی افسر کا نام بتائیں،عمران خان نے ریٹائرڈ افسر شعیب سڈل کا نام دے دیا۔شعیب سڈل نہ ایف آئی اے میں رہے اور نہ ہی حاضر سروس افسر ہیں۔افسر کا نام بتادیں ہم کمیشن بنانے کے لیے تیار ہیں۔