Aaj TV - Pakistan

کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،نواز شریف
اسلام آباد:وزیراعظم محمد نوازشریف نے واضح کردیا ہے کہ کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور رینجرز کے اختیارات برقرار رہیں گے تاہم انہوں نے وزیراعلی سندھ کوتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرادی ،سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ کی وزیر اعظم سے ملاقات ،رینجرز کو دیئے گئے وفاق کے اختیارات پر تحفظات کا اظہار کیا ، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں تقریباً سوا گھنٹے تک جاری رہی، وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کی جانب سے دیئے گئے اختیارات کو صوبائی حکومت کے معاملات میں وفاق کی دخل اندازی قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ پر واضح کر دیا کہ کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ کراچی میں امن کے لئے رینجرز نے اہم کردار ادا کیا ہے لہذا رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن برقرار رہے گا ۔اس دوران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آپریشن جاری رہنا چاہیئے اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں لیکن صوبائی معاملات میں مداخلت بند ہونی چاہیئے، وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے تحفظات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو آئندہ ہفتے کراچی جا کر وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کی معاونت کے لئے موجود تھے جب کہ صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ انور سیال نے وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت کی۔