Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے معاملے پر بھارت کو رسوائی کا سامنا

اپ ڈیٹ 07 جولائ 2018 05:46am

Untitled-1

کوالالمپور:  ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے سے انکارکردیا ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق  بھارت نے ملائیشیا کی حکومت سے درکواست کی تھی کہ داکٹر ذاکر نائیک پر بھارت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت کئی مقدمات درج ہیں۔ اس لئے انہیں ملک بدر کیا جائے۔

تاہم ملائیشیا کے وزیراعظم نے بھارتی حکومت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے سے انکارکردی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز سے متاثر ہو کر بھارت میں ہزاروں ہندوؤں نے اسلام قبول کیا ، نومبر 2016 میں ڈھاکا میں ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ گرفتار حملہ آوروں کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تعلیمات سے متاثر تھے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا این جی او اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن 2016  میں غیر قانونی قرار دئے دیا گیا تھا۔ ادارے پر 18 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div