Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بلوچستان:بیلا میں بس اورآئل ٹینکرمیں تصادم،27 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2019 08:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حب :بلوچستان کے علاقے بیلا میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق جبکہ 14افرد زخمی ہوگئے۔

خوفناک ٹریفک حادثہ کئی زندگیاں نگل گیا،کراچی سے پنجگور جانےوالی بدقمست مسافر بس بیلا کراس کے قریب پہنچی تو سامنےسے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

تصادم کے باعث مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں شعلے بھڑک اٹھے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتےدونوں گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا،حادثے میں 27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈی پی او لسبیلہ کے مطابق اطلاع کے فوراًبعد امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا،14مسافروں نے بروقت کود کر جانیں بچائیں لیکن پھر بھی 20سے زائد افراد زندہ جل گئے۔

زخمیوں کو بیلہ اور کراچی کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں خواتین اور بچےبھی شامل ہیں۔

جاں بحق 27افراد کی لاشیں کراچی سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں ،لاشیں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی  ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div