Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

کراچی  میں گل بائی پل پر آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

اپ ڈیٹ 10 اپريل 2019 07:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گل بائی پُل پر آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاجبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو   صبح سویرے کراچی میں شیرشاہ میں گل بائی فلائی اوور پر آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں موجود ڈیزل سڑک پر پھیل گیا اور آگ بھڑک اٹھی ،دیکھتے ہی دیکھتے متعدد گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی،جس نے قریبی کپڑے کے گودام کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پہنچ گیا اور آگ بجھانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

  ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پرواٹربورڈ کے کرش پلانٹ اور سخی حسن ہائیڈرنٹس سے ٹینکروں کے ذریعہ فائرباؤزرز کو پانی فراہم کیا گیا۔

 حادثے کے باعث پولیس نے سڑک کو بند کردیا جس کے باعث ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

 چیف فائر آفیسر تحسین احمد نے میڈیا کو بتایا صبح 7 بجے آگ لگنےکی اطلاع ملی تھی اور ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 4گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی تھیں ۔

آگ بجھانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، 8فائر ٹینڈرز اور 4واٹر باؤزر نے 2گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

 ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے میڈیا کو بتایا آئل ٹینکر کو حادثہ گاڑی کو موڑتے وقت پیش آیا، لاک ٹوٹ جانے کے باعث گاڑی کا ٹینکر انجن سے الگ ہو گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا آئل ٹینکر نمبر کے مالک کے بارے میں معلومات حاصل کی  جا رہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div