Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

مریم اورنگزیب کاچیف الیکشن کمشنرکے فیصلے کا خیرمقدم

شائع 24 اگست 2019 10:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

 ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سردار محمد رضا خان کا  فیصلہ حکومتی بدنیتی پرمبنی غیرآئینی و غیر پارلیمانی اقدام  کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ   سندھ اور بلوچستان سے  الیکشن کمیشن میں خلاف ضابطہ تقرری پر چیف الیکشن کمشنر نے   نئے  ارکان سے حلف لینے سے انکارکرکے آئین و قانون کی بالادستی کو برقرار رکھا جو کہ خوش آئند ہے ۔

 ترجمان ن لیگ کا مزیدکہنا تھا کہ  درحقیقت الیکشن کمیشن میں غیرآئینی طورپر ارکان کی تقرری کی کوشش کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے  مجرمانہ مقاصد ہیں اورعمران صاحب ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے فارن فنڈنگ کیس میں جواب سے بچنا چاہتے ہیں   ۔

مریم اورنگزیب نے حکومت سے  آئین و قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی شفاف تعیناتی  کا عمل نئے سرے سے شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div