Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی،وادی میں کرفیوکا آج 22واں روز

اپ ڈیٹ 26 اگست 2019 05:16am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،وادی میں کرفیو کا آج 22واں روز ہے،چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہےجبکہ  خوراک اور دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

تم ظلم آزماؤ، ہم صبر آزمائیں گے،کشمیریوں کے جملے جان پر کھیل جائیں گے لیکن کشمیر آزاد کرائیں گے،کرفیو توڑ کراورپابندیاں روند کر کشمیری پھر گھروں سے باہر نکلے اور وقفے وقفے سے نکلتے رہےاور صدائے احتجاج بلند کرتے رہے۔

پاکستانی پرچم کفن بناتے ہیں، پاکستان زندہ بادکانعرہ لگاتے ہیں، مقبوضہ وادی کے کونے کونے سے  بھارت مردہ باد کی صدائیں گونجنے لگی ہیں۔

 نوجوان،بزرگ،خواتین اوربچوں کو اب خوف نہیں،ان میں امید جاگ اٹھی ہے، بھوک اوردواؤں کی قلت اور برستی گولیاں  کشمیریوں کے صبر کو نہ توڑ پائیں اور نہ ہی جدوجہدآزادی کوکم کرسکیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div