Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیب افسران کسی قسم کا پریشر لئے بغیر کام کریں،چیئرمین نیب

اپ ڈیٹ 27 اگست 2019 09:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی :چیئرمین نیب جسٹس  (ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب افسران کسی قسم کا پریشرلئے بغیر کام کریں ، کیسز بروقت نمٹائیں ۔

 ترجمان نیب  کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی کا دورہ کیا،جہاں ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے چیئرمین نیب کوجعلی بینک اکاونٹس کیس، ایل این جی کیس اور میگا کرپشن کے مختلف ریفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پرچیئرمین نیب نے کہا کہ نیب افسران کسی قسم کا پریشرلئے بغیرکام کریں ، تمام کیسز کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، تمام ملزمان کو اپنے خلاف الزمات کے دفاع کا پورا موقع دیا جائے ۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ انصاف کویقینی بنانے کیلئے نیب افسران اپنے عدالتی اختیارات استعمال کریں ۔

جاوید اقبال نے پولیس کلچرکی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے افسران کوبروقت کیس نمٹانے کی ہدایت کی ہے  جبکہ چیئرمین نیب نے راولپنڈی بیورو کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div