Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

اسپتالوں کو چلانے کیلئے خودمختار منیجمنٹ کمیٹیاں تشکیل

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 05:53pm

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت میں اصلاحات کیلئے ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ سے اداروں کی پرفارمنس بڑھے گی اور کوئی نجکاری نہیں ہوگی۔ ہسپتالوں کو چلانے کیلئے مینجمنٹ کمیٹیاں مکمل خود مختار ہوں گی۔

  معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وزیر اطلاعات پنجاب اسلم اقبال اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکٹ ایک انقلابی قدم ہے، حکومت فنڈز اور ملازمین کو مراعات فراہم کرتی رہے گی۔ اس ایکٹ سے علاج معالجے کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔

  صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال اور وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ اس ایکٹ کے تحت انتظامیہ خود ملازمین کو بھرتی اور نکال سکے گی۔

  صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ اگر ماضی کی حکومت نے صحت کے شعبے میں اصلاحات کی ہوتیں تو مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات دستیاب ہوتیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div