Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بلی قتل کیس: کراچی کی مقامی عدالت نے فیصلہ سنادیا

شائع 16 ستمبر 2019 06:23pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

آپ نے عدالت کی تاریخ میں کئی انوکھے کیسز سنے ہونگے مگر آج ہم آپ کو کراچی کی مقامی عدالت میں سنائے گئے ایک ایسے فیصلے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جسے جان کر آپ کو واقعی حیرانی ہوگی۔

کراچی کی مقامی عدالت نے ایک بلی کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا ہے جس میں ناکافی شواہد کی وجہ سے ملزمہ کو بری کردیا گیا۔

رواں برس فروری میں کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک شہری کی پالتو بلی ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی تھی، تاہم بلی کے مالک نے اس خاتون کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

شہری کی درخواست پر عدالت نے خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور اب ناکافی شواہد کی بناء پر عدالت نے ملزمہ کو بری کردیا ہے۔

عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ ملزمہ اور مدعی دونوں ہی کی جائے وقوع پر موجودگی کے ثبوت نہیں لہٰذا کیس پر مزید کارروائی عدالتی وقت کا ضیاع ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ خاتون نے بلی کو جان بوجھ کر ہلاک کیا، بلی کسی کی ملکیت نہیں تھی لہٰذا اس کی قیمت کا تعین بھی نہیں کیا جاسکتا۔

فیصے کے مطابق بلی کی ہلاکت ایک پراسرار واقعہ ہے جس میں مدعی ہی کیس کا واحد گواہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div