Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

قائمہ کمیٹیوں میں وزراء اور سیکرٹریز کی غیر حاضری ،وزیراعظم کانوٹس

شائع 18 ستمبر 2019 12:42pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قائمہ کمیٹیوں میں وزراء اور سیکرٹریز کی غیر حاضری کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے قائمہ کمیٹیوں میں وزراء اور سیکرٹریز کی غیر حاضری کی شکایات کا نوٹس لے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزراء اور وزارت کے اعلیٰ حکام قائمہ کمیٹیوں میں شرکت یقینی بنائیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون سازی میں قائمہ کمیٹیوں کا مرکزی کردار ہے، میرے علم میں لایا گیا ہے کہ وزراء قائمہ کمیٹیوں میں نہیں جاتے، متعلقہ وزیر یا سیکرٹری کی عدم موجودگی میں اہم قانون سازی متاثر ہوتی ہے۔

وزراء کی کمیٹیوں سے غیر حاضری کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھایا گیا تھا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div