Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

شائع 18 ستمبر 2019 01:37pm
فائل فوٹو

بنوں:پشاورہائیکورٹ نے ارکان قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے بنوں سرکٹ بینچ میں جسٹس ناصر محفوظ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

عدالت نے دونوں ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔

ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں اور دو افراد کی شخصی ضمانت کی عوض رہائی کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو خڑکمر چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div