Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حکومت نے  10 اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی

شائع 18 ستمبر 2019 03:40pm
کاروبار
فائل فوٹو

اسلام آباد:کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اسٹیٹ لائف انشورنس، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو نجکاری کی فہرست شامل کر لیا ہے جبکہ دیگر 10اداروں کی نجکاری کی بھی منظوری دے دی۔

 نجکاری کمیٹی کا اجلاس مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔

کمیٹی نے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور لاہور الیکٹرک سپلائی کے ایک حصے کو نجکاری کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

کمیٹی نے ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان  کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی بھی منظوری دے دی۔

کمیٹی نے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی کے دو آر ایل این جی پاور پلانٹس پر مشتمل نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری کے معاملے کا بھی جائزہ لیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دسمبر کے آخر تک ان کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

پلان کے مطابق دونوں پاور پلانٹس کی اگر زیادہ بولی کی رقم ایک جیسی آتی ہے تو خریدار کو کمبائنڈ انٹیٹی خریدنے کی پیشکش کی جائے گی۔

اجلاس میں نجکاری کمیشن نے ان دس سرکاری اداروں کے بارے میں بریفنگ دی جن کی نجکاری اور اس کیلئے مالیاتی مشیر مقرر کرنے کیلیے نجکاری کمیشن کے بورڈ نے گزشتہ ماہ منظوری دی تھی۔

ان اداروں میں گڈو پاور پلانٹ، سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ،  نندی پور پاور پلانٹ'، ناردرن پاور جنریشن کمپنی (جنکو تھری)، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، فرسٹ ویمن بنک، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس، پاکستسن انجئینرنگ لمیٹڈ، پاکستان ری انشورنس کمپنی شامل ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div