Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی میں ڈینگی وبائی صورت اختیار کرگیا

شائع 18 ستمبر 2019 06:06pm
فائل فوٹو

کراچی :شہرقائدمیں ڈینگی وبائی صورت اختیارکرگیا،جب تک کچرااورسڑکوں پرکھڑاپانی صاف نہیں ہوگاڈینگی کنٹرول نہیں کیاجاسکتا۔

ماہرین نےخبردارکردیاہے،رواں سال ڈینگی وائرس سے 8 متاثرہ افرادجاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 2008 سےزائدافرادڈینگی سےمتاثرہوئےہیں،95 فیصدکیسزصرف کراچی سےرپورٹ ہوئے  ۔

محکمہ صحت سندھ کاڈینگی پرووینشن اینڈکنٹرول پروگرام غیرفعال اوربلدیہ عظمیٰ کراچی کی اسپرے مہم غیراعلانیہ طورپربندہوچکی ہے۔

کراچی میں ڈینگی مچھرکےحملوں سے24 گھنٹوں کےدوران 48 افرادمتاثرہوئے،جبکہ رواں ماہ 575 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

طبی ماہرین کاکہناہےکہ کیروسین آئل پانی میں ڈال دیاجائےتوکافی حدتک ڈینگی کوقابوکیاجاسکتاہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div