Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آسٹریلوی ٹیم کی 24سال بعد پاکستان آمد متوقع

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2019 12:05pm
فائل فوٹو

سڈنی:کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کیون رابرٹس نے کہا ہے کہ پاکستان میں چیزیں درست سمت میں جار ہی ہے، امید ہے  آسٹریلوی ٹیم 2022میں پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن فیصلے کرنے میں جلدبازی نہیں کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کی 24سال بعد پاکستان آمد متوقع ہے،کرکٹ آسٹریلیا نے دورے کے حوالے سے امید ظاہر کردی۔

چیف ایگزیکٹیوکیون رابرٹس نے پاکستان کا مختصردورہ کیا اورسیکیورٹی سے مطمئن نظرآئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیزیں درست سمت میں چل رہی ہیں،ایف ٹی پی کے تحت 2022 میں سیریز ہے،سیکیورٹی ایکسپرٹس سے مشورہ لیں گےلیکن فیصلے کرنے میں جلد بازی نہیں کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم نے آخری بار 1998میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div