Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شیخ رشید کو راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کا دورہ مہنگا پڑگیا

شائع 19 ستمبر 2019 11:45am
فائل فوٹو

راولپنڈی :وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کو راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کا دورہ مہنگا پڑگیا ، شیخ رشید نے انسداد ڈینگی مہم کی ذمہ داری اٹھانے اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ڈینگی وارڈز کے معائنے کیلئے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال پہنچے۔

مریضوں سے ملاقات اور وارڈ کے دورےکے دوران ڈینگی مریضوں کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

شیخ رشید نے انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی ۔

 شیخ رشید نے میڈیا کے ساتھ مختصر گفتگو میں ایک بار پھر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ۔

 شیخ رشید کے روانہ ہونے کے بعد بھی مریضوں کے اہلخانہ نے احتجاج جاری رکھا ،شہریوں کا کہنا تھاکہ ڈینگی مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے۔

 وفاقی وزیرکا کہنا تھاکہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے پانچ نجی اسپتالوں میں بھی ورڈ قائم کئے جا رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div