Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاک افغان بارڈر پر بارودی سرنگ کا دھماکا، میجر سمیت 2 فوجی شہید

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 03:14pm

پاک افغان سرحد پر سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں میجرعدیل شاہد اور سپاہی فرازحسین شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے لگائی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق میجرعدیل شاہد کی سربراہی میں اسکواڈ پاک افغان سرحد پر لگی باڑ کا جائزہ لے رہے تھا کہ سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں میجرعدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بارودی سرنگ سرحد پارسے آنے والے دہشت گردوں نے لگائیں کیوںکہ ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد کا یہ علاقہ دہشت گردوں کی آمدورفت کا اہم روٹ تھا۔

میجر عدیل شاہد شہید کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ 23 سالہ سپاہی فراز حسین کا تعلق آزاد کشمیر کے سیکٹر کوٹلی سے ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div