Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

غلط گوشوارے نکلنے پر بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

شائع 20 ستمبر 2019 02:17pm

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے 31 دسمبر تک سالانہ گوشوارے مانگ لئے ۔  الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غلط گوشوارے نکلنے پر ارکان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی سے مالی سال 2018-19 کے گوشوارے  مانگ لئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کرائیں۔ ارکین اپنے اور زیر کفالت اہل خانہ کے گوشوارے جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غلط گوشوارے نکلنے پر ارکان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div