Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کراچی میں صفائی کی تیاریاں مکمل

شائع 20 ستمبر 2019 06:22pm

کراچی کی صفائی آج سے  شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔  

وزیراعلی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ  صفائی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

  اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  کہ شہر کی تعمیرنو ہم ہی نے کرنی ہے اور  اب کراچی کی صفائی بھی ہم ہی کریں گے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وہ صفائی مہم کی نگرانی خود کریں گے اور انہوں نے صفائی کے کام کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا نے کے احکامات دیئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سڑک پر کچرا پھینکنے والوں  کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جائیگی اور ہر ضلع کی صفائی مانیٹرنگ  دو وزرا کے حوالے ہوگی، جبکہ پولیس اور رینجرز سیکیورٹی کے انتظامات کریں۔

 ڈپٹی کمشنرز نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ہر ڈی سی کو 50 ملین روپے کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں، یہ رقم مشنیری، ڈمپرز، مزدوروں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کیلئے دی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div