Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 02:14pm
فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور انہیں مشکل حالات میں باہمت رہنے کی تلقین کی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید حمزہ شہباز سے ان کے والد شہباز شریف، بہن، بیوی اور دیگر اہلخانہ نے ملاقات کی۔

تمام اہل خانہ نے جیل میں حمزہ شہباز کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور مقدمے کے حوالے سے مختلف قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو بہادری سے حالات کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل ایام کی گردش جلد ختم ہونے والی ہے،عدالتون پر اعتماد ہے اور امید ہے کہ آئین و قانون کے مطابق شریف فیملی تمام مقدمات سے جلد بری ہوجائے گی۔

کوٹ لکھپت جیل پہنچے پر لیگی کارکنوں نے شہباز شریف کا استقبال کیااورلیگی قائدین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div