Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کھیل کے دوران دنیا سے رخصت ہونے والے 10 کرکٹرز

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 06:27pm

آج ہم ان کرکٹرز کا ذکر کرنے جارہے ہیں جنہوں نے کھیل کے میدان میں ہی کسی نہ کسی وجہ سے اپنی موت کو گلے لگایا، کرکٹ ایک دلچسپ کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خطرناک کھیل بھی ہے ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ اب تک یہ کھیل نہ جانے کتنے لوگوں کی جان لے چکا ہے۔ ذیل میں ان 10 کرکٹرز کے بارے میں بتایا جارہا ہے جنہوں نے کھیل کے میدان میں اپنی موت کو گلے لگایا۔

(Philiph Hughes)فلف ہیوز

Related image

سب سے پہلے ہم جس کھلاڑی کا ذکر کرنے جا رہے ہیں وہ سنہ 2014 میں ہی اس خطر ناک گیند کا شکار بنے ہیں، ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران گُدّی اور کان کے درمیان لگنے والی باؤنسر نے ان کی جان لے لی۔

(Darryn Randall)ڈیرن رینڈال

Image result for darryn randall

ڈیرن رینڈال جو ایک جنوبی افریقن فرسٹ کلاس کرکٹر تھے وہ ایک لیگ میچ میں پل شاٹ کھیلتے ہوئے سر کی جانب گیند لگنے کی وجہ سے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے تھے۔

(Wasim Raja)وسیم راجہ

Image result for wasim raja cricketer death

پاکستانی کرکٹر وسیم حسن راجہ بھی اس خطر ناک کھیل کا شکار ہوگئے تھے، انہوں نے پاکستان کے لئے چوّن ون ڈے اور ستاون ٹیسٹ میچز کھیلے۔ وہ انگلش کاؤنٹی میں سرے کی نمائندگی کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورا پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

(Ramman Lamba)رمن لامبا

Image result for raman lamba

رمن لامبا ایک بھارتی کرکٹر تھے جو دہلی کی نمائندگی کرتے تھے، وہ بنگلا دیش میں لیگ کرکٹ کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے قوما میں گئے اور پھر ان کی موت واقع ہوگئی۔

(Ian Folley)ایئن فولے

Image result for ian folley

ایئن فولے ایک انگلش کرکٹر تھے اور لنکاشائر کی نمائندگی کرتے تھے، ایک میچ کے دوران کھیلتے ہوئے گیند ان کی آنکھ پر لگی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ کچھ دیر بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں دل کا دورا پڑا ہے اور وہ انتقال کر چکے ہیں۔

(Wilf Slack)ولف سلیک

Related image

ولف سلیک ایک انگلش کرکٹر تھے اور مڈل سکس کی نمائندگی کرتے تھے، ایک دن انہیں بیٹنگ کرتے ہوئے اچانک دل کا دورا پڑا اور دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

(Zulfiqar Bhatti)ذوالفقار بھٹی

Image result for zulfiqar bhatti cricketer

پاکستانی بلے باز ذوالفقار بھٹی 2013 میں ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران سینے پر گیند لگنے کی وجہ سے چل بسے، انہیں گیند لگی تو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کے وہ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

(Andy Ducat)اینڈی ڈکاٹ

Image result for andy ducat cricketer death

اینڈی ڈکاٹ انگلینڈ کے کرکٹر ہونے کے ساتھ فٹبالر بھی تھے، انہوں نے اپنے کریئر میں باون سنچریاں بنائیں، ڈکاٹ وسڈن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ لارڈز کے میدان میں کھیلتے ہوئے اچانک دل کا دورا پڑنے سے دم توڑ گئے۔

(George Summers)جارج سمرس

Image result for George Summers cricketer death

جارج سمرس بھی ایک انگلش کرکٹر تھے اور ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے تھے، ایک میچ کے دوران فاسٹ بولر کی گیند سیدھی ان کے سر پر جا لگی اور ان کی موت واقع ہوگئی۔

(Jasper Vinall)جیسپر وینال

Image result for Jasper Vinall cricketer death

جیسپر وینال بھی انگلینڈ کے ہی کرکٹر تھے ان کے ساتھ ایک انوکھا واقعہ ہوا تھا۔ بیٹسمین نے جب شاٹ کھیلا تو یہ بالکل قریب فیلڈنگ کر رہے تھے، بیٹسمین نے کیچ ان کی طرف جاتے ہوئے دیکھا تو بچنے کے لئے گیند کو مارنا چاہا اور دوبارہ بلّا گھمایا جو سیدھا ان کے ماتھے پر جا لگا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اس واقعے کے تیرہ دن بعد دم توڑ گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div