Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بابوسر ٹاپ پر مسافر بس کو حادثہ ،26افراد جاں بحق،پاک فوج کے 10جوان بھی شامل

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2019 06:17pm
فائل فوٹو

گلگت :بابوسر ٹاپ پر تیز رفتار مسافربس پہاڑ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 26افراد جاں بحق ہوگئے جن میں پاک آرمی کے 10جوان بھی شامل ہیں جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق، گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو سے راولپنڈی جانے والی بس حادثےکا شکار ہو گئی، تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے بابوسر ٹاپ کے قریب گیٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں پاک فوج کے 10جوانوں سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

پاک فوج نے امدادی اور ریلیف آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے ہیلی کاپٹر سے زخمیوں کو سی ایم ایچ گلگت بلتستان منتقل کیا جبکہ دور دراز علاقے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا ۔

فائل فوٹو

ترجمان گلگلت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 12 مسافر شدید زخمی ہیں۔

ترجمان کے مطابق مسافروں کی اکثریت کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

حادثے میں پاک فوج کے 10 سپاہی بھی جاں بحق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسافر کوچ حادثے میں جاں بحق افراد میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابو سرٹاپ پر ہونے والے حادثے کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن مکمل کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت پہنچایا گیا ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی کے 10 جوانوں سمیت 26 مسافروں کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div