Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کی صفائی مہم کو ڈرامہ قرار دے دیا

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2019 04:16pm
فائل فوٹو

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءحلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کی صفائی مہم کو ڈرامہ قرار دے دیا ۔

انصاف ہاؤس کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے صفائی مہم کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے مشن کشمیر پر نکلے ہیں ، بتائیں 11سال سے کچرہ کیوں نہیں اٹھایا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ پہلے بلو ٹوپی پہن کر نکلے تھے اب لال شرٹ پہن کر ڈرامہ کررہے ہیں ، وزیراعلی سندھ پہلے اپنی کابینہ سے کچرہ صاف کریں ۔

حلیم عادل شیخ نے صوبائی وزراء کو بھی کرپٹ قرار دیا ، شرجیل میمن اورمرتضی وہاب کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

پی ٹی آئی کے رہنماء خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نیب سے خوف زدہ ہے ، پچھلے 6سال سے ہم نے کراچی کے مسائل اجاگر کئے ہیں ، آج وہ نالائق اعلی خود کہہ رہے ہیں کہ ہاں کراچی سے کچرا اٹھانا ہے ، تحریک انصاف پچھلے سالوں سے یہ بات کہہ رہی ہے کہ واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی تحقیقات کی جائے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہر میں ایسا نظام بنایا جائے جس کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ہو، تحریک انصاف پچھلے سالوں سے یہ بات کہہ رہی ہے کہ واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی تحقیقات کی جائے، کراچی کے عوام کو واٹر کمیشن سے بہت فائدہ ہورہا تھا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div