Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پنجاب میں ڈینگی نے مزید 5افراد کی جان لے لی

شائع 22 ستمبر 2019 04:24pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:پنجاب میں ڈینگی نے مزید 5افراد کی جان لے لی، راولپنڈی میں 3اور اسلام آباد میں 2مریض دم توڑ گئے، صوبے میں اموات 12ہوگئیں، مزید 465افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی آپے سے باہرہو گیا ،  جڑواں شہروں میں قاتل مچھر کے وار سے مریضوں کی تعداد  ہزاروں تک پہنچ گئی، اسپتالوں میں ڈینگی متاثرین کی آمد کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں مزید 152 اور اسلام آباد میں 284 افراد ڈینگی مرض کا شکار ہوے  جبکہ پنجاب میں ہلاکتیں 12 تک پہنچ گئی۔

ڈینگی تشخیص ہونے کے بعد مریضوں کےلیےاسپتال میں بیڈ کی دستیابی بھی جوئے شیرلانے کے مترادف ہوگیا ۔

شہریوں کا ماننا ہے کہ ناکافی گنجائش کے باعث اسپتالوں میں دربدر پھر رہے ہیں ۔

محکمہ صحت نے روالپنڈی اوراسلام آباد کو ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہائی رسک ایریازقرار دے  دیا، علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیرکا بھی مشورہ دے ڈالا لیکن شہری سہولیات نہ ہونے کا شکوہ کر رہے ہیں ۔

انتظامیہ نے ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر نجی اسپتال کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div