Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک سےبدعنوانی کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب

شائع 22 ستمبر 2019 04:35pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاہے کہ ملک سےبدعنوانی کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 22ماہ میں600بدعنوانی کےریفرنسز عدالتوں میں جمع کرائے،نیب نے اب تک 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے،میگاکرپشن کےمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سےبدعنوانی کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،  بدعنوان عناصرکواحتساب عدالتوں سےسزادلوانےکی مجموعی شرح 70 فیصدہے،نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنےکی پالیسی پرقانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔

جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کے 1210 ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیرالتوا ءہے اورنیب نے زیرالتواءریفرنسزکی جلدسماعت کیلئے درخواستیں دائرکرنےکافیصلہ ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div