Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2019 10:24am
کاروبار
فائل فوٹو

حکومت نے 24گھنٹے میں بجلی کے صارفین پر دو بار بجلی گرا دی۔فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں 53پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری بھی دے دی گئی۔صارفین کو76ارب روپے اضافی ادا کرنا ہوگا۔

مہنگائی کے مارے عوام کو24گھنٹے میں بجلی کے دو جھٹکےدےدیے گئے۔بجلی کی قیمت اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر فی یونٹ 2روپے 19پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔جس کے تحت نیپرا نے اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 66 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

حالیہ اضافے سے صارفین پر22 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

وزارت توانائی نے گزشتہ روز53 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔جس سے بجلی صارفین پر سالانہ 53 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق آج سے ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین اور ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لئےبجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔قیمت میں اضافہ ایک سال کےلئے ہوگا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئے معاہدے کے تحت حکومت کو 30ستمبر سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا تھا۔نیپرا نے گزشتہ ہفتے اضافے کی منظوری دی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div