Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

امریکاکا یورپی ایئر کرافٹس اور مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2019 10:14am
کاروبار

امریکا نے یورپی ایئرکرافٹ پر10فیصد لیوی اور صنعتی و زرعی مصنوعات پر 25فیصد ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کرلی۔  یورپی یونین کا کہنا ہے امریکا کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

عالمی تجارتی تنظیم کے فیصلے کے بعد  یورپی یونین امریکا کے ریڈار پر آگئی۔

امریکا نے رواں ماہ سے یورپی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس کا فیصلہ کرلیا۔

یورپ کے ایئرکرافٹ پر 10 فیصد لیوی لگائی جائے گی۔جبکہ زرعی اور صنعتی اشیا کی درآمد پر 25فیصد ٹیکس لگےگا۔

عالمی تجارتی تنظیم نے یورپی بوئنگ کمپنی 'ایئربس' کی غیر قانونی حمایت پر یورپی یونین کی ساڑھے سات ارب ڈالر کی مصنوعات پر امریکا کو سالانہ ٹیرف عائد کرنے کی اجازت دی ہے۔

تاہم برسلز سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا، ڈبلیو ٹی او کی اجازت سے کوئی اقدام اٹھاتا ہے توہمارے پاس اسی طرح کا جواب دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div