Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ناسا ماہرین "بلیک ہول" کی وڈیو بنانے میں کامیاب

شائع 16 اکتوبر 2019 05:03am
سائنس

واشنگٹن: خلائی تحقیق کے امریکی ادارے "ناسا" کے ماہرین فلکیات، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نصب جدید ترین کیمرے سے دس ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہمارے سورج سے سات گنا بڑے حجم کے بلیک ہول کی وڈیو بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ناسا کے ماہرین کے مطابق ہماری کہکشاں "ملکی وے" میں موجود اس بلیک ہول کے آس پاس خلا انتہائی روشن ہے اور یہ روشنی ہمارے سورج جیسے ایک سو ستاروں کی روشنی کے برابر ہے۔

رپورٹ کے مطابق بے حد روشنی کی وجہ بلیک ہول میں تبدیل ہونے والے ستارے کے مادے پر انتہائی رگڑ، مقناطیسی اور کشش ثقل کی قوتوں کے اثرات ہیں۔

وڈیو میں ایم اے ایکس آئی۔ جے 1820+070 نامی یہ بلیک ہول اپنے قریب واقع ایک ستارے کو انتہائی تیزی سے اپنے اندر جذب کرتا دکھائی دے رہا ہے، اس عمل کے دوران ستارے سے بہت زیادہ مقدار میں ایکس ریز اور تابکاری کا اخراج نظر آرہا ہے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ وڈیو سے حاصل ہونے والی معلومات سے خلا میں پلازما کی تخلیق اور اس کی موجودگی کی وضاحت ہو سکے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div