Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نیپرا نے بجلی ایک روپے82 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اپ ڈیٹ 05 نومبر 2019 06:22pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:عوام کے لیے بُری خبرآگئی، نیپرا نے بجلی ایک روپے82 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔

 بجلی ایک بار پھر مہنگی ہوگئی،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا میں سماعت ہوئی۔

 سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بتایا کہ فرنس آئل پلانٹس پر نہ چلاتے تو اضافی لوڈشیڈنگ کرنا پٍڑتی ،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے قیمتوں میں 2 روپے97 پیسے اضافے کی درخواست کی۔

 نیپرا نے سی پی پی اے کے دلائل سننے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لیے ایک روپے 82 پیسے اضافہ کردیا، جو ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

 فیصلے سے بجلی صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔وصولیاں نومبر کے بلوں میں کی جائیں گی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاع کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div